امریکہ کا یوکرائن کیلئے اضافی فوجی امداد کا اعلان
شیعیت نیوز: امریکہ نے یوکرائن کیلئے مزید 100 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یوکرائن کو 100 ملین ڈالرکی اضافی فوجی امداد فراہم کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی یوکرائن کیلئے ہتھیاروں، سامان اور سپلائیز کی یہ چھٹی امداد ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی یوکرائن کیلئے مجموعی سکیورٹی امداد 1.7 بلین ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ یوکرائن جنگ کو طول دینے کی کوشش بھی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حرم مطہر امام علی رضا ع میں مسلح دہشت کاحملہ، 1عالم دین شہید 2زخمی
دوسری جانب امریکہ نے روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے کے یوکرائن کے صدر زلنسکی کے مطالبہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روس کو سکیورٹی کونسل سے نہیں نکال سکتے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ لینڈا توماس گرینفیلڈ نے ’’ ایم ایس این بی سی ‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنا ممکن نہیں ہے۔
اس نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سکیورٹی کونسل کو اقوام متحدہ نے تشکیل دیا اور روس سکیورٹی کونسل کا رکن ہے یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے امریکہ بدل نہیں سکتا۔
اس نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سکیورٹی کونسل کو اقوام متحدہ نے تشکیل دیا اور روس سکیورٹی کونسل کا رکن ہے یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے امریکہ بدل نہیں سکتا۔
اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے اقوام متحدہ سے روس کو فوری طور پر سلامتی کونسل سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ یوکرین میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔
زیلینسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس جارح ملک ہے اسے سلامتی کونسل میں نہیں ہونا چاہیے۔







