جب بھی کوئی مشکل پڑی دنیا اسی در پر جھکی، عمران خان کو بھی امام حسینؑ کی یاد آگئی

02 اپریل, 2022 20:47

شیعیت نیوز: جب بھی کوئی مشکل پڑی دنیا اسی در پر جھکی، عمران خان کو بھی امام حسینؑ کی یاد آگئی۔ اپنے اقتدار کا سورج غروب ہوتا دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کو بھی معرکہ حق باطل کربلا اور امام حسینؑ کا یزید لعین کے مقابل قیام یاد آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں اپنے اقتدار کی ممکنہ آخری شب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں امام حسینؑ اور ان کے اصحاب و انصار کی قربانیوں اور جدوجہد کو بطور مثال پیش کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کربلامیں،جنابِ امام حسین علیہ السلام،انکی آل،معتقدین نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے۔آج جب حق کی سربلندی،وطن سے محبت کی خاطرہم غداری وفریب کیخلاف صف آراء ہیں تو اسوۂ حسین علیہ السلام ہماری قوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھکاری ہمارا وہ حکمران طبقہ ہے جو امریکہ کی خوشنودی کو اقتدار کازینہ سمجھتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

خان صاحب آج مشکل وقت میں امام حسین علیہ السلام کو یاد کررہے بیشک حسین ابن علیؑ ہی ظلم کے خلاف حریت پسندوں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ لیکن کاش جب نام مولا حسینؑ لینے پر کوئٹہ میں پاکستانی شیعہ شہید ہوئے تھے تو آپ ان کو بلیک میلر نہ کہتے،وہ شہداء کے مظلوم ورثا آپ سے صرف انصاف اور اپنائیت ہی تو مانگ رہے تھے۔ آج جنکی خاطر آپ نے شہداء کے جنازوں رکھ کر بیٹھے مظلوموں اور بےکسوں کو بلیک میلر کہا وہ تو آپکو چھوڑ گئے لیکن تشیع آج بھی ظلم کے خلاف میدان میں ہے۔

امریکا کی جانب سے قومی سلامتی و داخلی معاملات میں بیجا مداخلت کے خلاف اگر کسی قوم نے کھل آواز حق بلند کی ہے تو وہ یہی مکتب تشیع ہے کیوں ہمارے وطن سے وفاداری حسینیوں کا ہی شیوا ہے۔

7:48 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔