اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے تین نہتے فلسطینی نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عرابہ چوک میں ایک کار میں سوار تین نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

جنوبی جنین میں ایمبولینس ایمرجنسی سروس کےڈائریکٹر محمود السعدی نے ایک ریڈیو بیان میں کہا کہ شہید ہونے والے تین نہتے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے تینوں فلسطینیوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عباس ملیشیا کے تعاون سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی طالبات کا اغوا

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ہلال احمر کے کارکنوں کو حادثے کی جگہ پہنچنے سے بھی روک دیا اور فلسطینی جوانوں کے جنازے بھی دینے سے انکار کردیا ہے۔

ادھر اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے بتایا کہ اس آپریشن میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق یہ ایک ٹارگت کلنگ آپریشن تھا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ روز جنین اور طولکرم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین فلسطینی مزاحمت کاروں کو قتل کردیا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کا عویٰ ہے کہ شہید ہونے والے تینوں فلسطینی مسلح تھے۔ اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینیوں پرقابض فوج پر فدائی حملوںکا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کے وقت صیہونی کے سخت حفاظتی اقدامات

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔

جبکہ غدار اور خائن عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کی فلسطینی مسلمانوں اور بیت المقدس کے ساتھ خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب کے اتحاد میں شامل عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button