جنین شہر پر صیہونی فوجیوں کی یلغار، شہید ضیاء حمارشہ کے مکان پر دھاوا
شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بنی براک میں شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینے والے فلسطینی جوان ضیاء حمارشہ کے مکان پر حملہ کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح جنین کے یعبد علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر ضیاء حمارشہ کے مکان پر دھاوا بولا اور حمارشہ کے گھر والوں سے پاز پرس کی۔
درایں اثنا میڈیا ذرائع نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بائیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لئے جانے کی خبر دی ہے۔ صیہونی غاصبوں کے مرکز تل ابیب کے بنی براک علاقے میں فلسطینی جوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد غاصب حکام میں خوف و ہراس اور تشویش کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کی سڑکوں پر خوف و بدامنی کا ماحول ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی حکام نے مقبوضہ فلسطین اور غرب اردن میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور صیہونی حکومت کی چیف آف آرمی اسٹاف کوخاوی نے غرب اردن میں مزید چار بٹالین روانہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد اس علاقے میں تعینات بریگیڈس کی تعداد آٹھ تک پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب ہمارا جائز حق ہے، فلسطینی استقامتی گروہوں کا اعلان
دوسری جانب فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے 5 صہیونیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے 200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی شہر بنی براک میں فائرنگ سے 5 صہیونیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، واقعے کے بعد اب تک 200 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اسرائیل نے مغربی کنارے کے اطراف فوج کے اضافی یونٹ تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ پولیس ہائی الرٹ ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مشرق میں واقع شہر بنی براک میں دوروز پیش آنے والے واقعے میں 5 صہیونیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، یہ گزشتہ 1 ہفتے کے اندر اس نوعیت کا تیسرا حملہ تھا۔
بنی براک اور اس سے متصل قصبے رامات گان کے رہائشیوں کے مطابق ایک شخص نے گاڑی چلانے کے دوران راہ گیروں پر فائرنگ کی تھی۔ فلسطینی جوان ضیا حمارشہ نے اسرائیلی مظالم سے تنگ آکر صہیونیوں کو گولیوں سے بھون دیا تھا۔