مشرق وسطی

شام، جبھہ النصرہ نے 87 غیر ملکی دہشت گردوں کو یوکرائن بھیج دیا

شیعیت نیوز: اسپوٹینک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ جبھہ النصرہ نے ادلب میں مقیم 87 غیر ملکی دہشت گردوں کو یوکرائن میں جنگ کے لئے بھیج دیا ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، اسپوٹینک نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں دہشت گرد گروہوں حراس الدین،انصار التوحید اور تحریر الشام سے وابستہ غیر ملکی مسلح عناصر کے ایک نئے گروپ نے یوکرائن کا رخ کر لیا ہے۔

اس نیوز ایجنسی کا مختلف ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہفتے کے روز دو گروپوں میں یوکرین کے لیے روانہ ہونے والے مسلح افراد کی تعداد 87 تک پہنچ گئی، جن میں زیادہ تر عراقی، چیچن، تیونسی اور فرانسیسی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد نئے مسلح گروپوں میں شامل ہونے سے پہلے داعش کے رکن تھے اور ان کے پاس اعلیٰ جنگی صلاحیت اور گوریلا جنگ کا تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم ایران کے خلاف اتحاد نہیں بنا رہے، مصری وزیر خارجہ سامح شکری

ادلب میں جبھہ النصرہ شام کے وفد نے گذشتہ جمعرات اور جمعہ کو شام اور ترکی کی سرحد سے پانچ کلومیٹر مشرق میں واقع شہر سرمدا میں ان جنگجووں کو منتقل کیا، یہ افراد ہفتے کے روز ترکی میں داخل ہوئے، تاکہ وہاں سے یوکرائن جا سکیں۔

ان ذرائع کا تاکید کے ساتھ کہنا تھا کہ ادلب میں النصرہ فرنٹ کے سرکردہ رہنماء ابو محمد الجولانی نے گذشتہ ہفتے ادلب کے مرکز میں ایک مسجد کے اندر متعدد دہشت گرد گروہوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں یوکرائن میں روسی افواج کے خلاف جہاد کرنے کی ترغیب دی۔

الجولانی نے اس اجلاس میں وعدہ کیا کہ وہ یوکرائن سے واپس آنے تک یوکرائن بھیجے گئے تمام مسلح عناصر کے خاندانوں کی ضروریات پوری کریں گے۔

الجولانی نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی عناصر جو ادلب میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے رکن ہیں، یوکرائن کے لیے روانہ ہو جائیں، جبکہ دوسری جانب شام کے مقامی دہشت گردوں کو حالیہ دنوں میں یوکرائن بھیجنے کی مخالفت کی۔

میڈیا ذرائع نے خبر دی تھی کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تقریباً 450 عربی اور غیر ملکی مسلح جنگجو شامی صوبے ادلب سے روسی افواج کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کے لیے یوکرائن پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button