مشرق وسطی

ہم ایران کے خلاف اتحاد نہیں بنا رہے، مصری وزیر خارجہ سامح شکری

شیعیت نیوز: مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکام، ابراہم معاہدے میں شریک عرب ممالک اور امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ ’’نقب‘‘ اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی جانب سے اعلان کردہ ’’ایران کے خلاف اتحاد‘‘ نہیں بنا رہے۔

سامح شکری نے کہا کہ اس صیہونی اجلاس میں قاہرہ کی شرکت کا مقصد (ایران سمیت) کسی فریق کے خلاف اتحاد تشکیل دینا نہ تھا۔

روسی خبررساں ایجنسی روسیا الیوم کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کی کہ نقب اجلاس میں مصر کی شرکت ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی غرض سے نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں : مقاومتی تحریک انصارالله کو دہشت گرد گروہ قرار دیا جائے، او آئی سی کی امریکہ سے درخواست

مصری وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ نقب کے اجلاس میں میری شرکت کا مقصد ’’امن و امان اور فلسطینی قوم کے قانونی حقوق کے حصول کی کوشش‘‘ تھا۔

سامح شکری نے دعویٰ کیا کہ امن و امان کا قیام اور فلسطینی قوم کے قانونی حقوق کا حصول ایک ایسا موضوع تھا کہ جس نے نقب اجلاس میں اپنی جانب سب سے زیادہ توجہ مرکوز کروائی۔

مصری وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں درپیش مرحلے کے دوران پرسکون فضاء کے تسلسل اور یکطرفہ اقدامات سے اجتناب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات فلسطینی قوم کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مصری وزیر خارجہ نے امارات، بحرین و مراکش کے اپنے عرب ہم منصبوں کے ہمراہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے ’’نقب‘‘ میں چند روز قبل منعقد ہونے والے غاصب صیہونی حکام کے ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں خطے کے اپنے دورے پر مقبوضہ فلسطین میں موجود امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن بھی شریک تھا جبکہ اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لیپڈ کا کہنا تھا کہ ایران ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے لہذا ہمیں اس کے خلاف خطے کا ایک مضبوط اتحاد تشکیل دینا ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button