مشرق وسطی

مقاومتی تحریک انصارالله کو دہشت گرد گروہ قرار دیا جائے، او آئی سی کی امریکہ سے درخواست

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم کہ جس کا مرکزی دفتر جدہ میں ہے، نے امریکہ سے مقاومتی تحریک انصار الله یمن کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کہ جس کا مرکزی دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہے، اس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کو دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا، لیکن تقریباً دو سال قبل صدر جو بائیڈن کے دور میں واشنگٹن نے اس تحریک کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کے دورۂ بیروت کا سعودی سفیر کی واپسی کےساتھ کوئی تعلق نہیں، بوحبیب

الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے پے درپے حملوں کی طرف اشارہ کیے بغیر کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انصار اللہ کے فوجی حملوں میں اضافے پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

عجیب امر یہ ہے کہ مذکورہ بالا اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں، صنعاء کی جانب سے جارح سعودی اتحاد کے جواب اور اپنے دفاع میں کئے جانے والے فوجی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

انصاراللہ کے خلاف او آئی سی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے گذشتہ ہفتے، جمعے کی شام سعودی عرب کے خلاف یمن کے محاصرے کو ختم کرنے کے لئے ایک تیسرے بڑے فوجی حملے پر بریفنگ دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button