یمن

یمن کی پیش کردہ تجاویز پر عمل امن کا دریچہ ہے، محمد عبدالسلام

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے ساتھ مثبت اشتراک عمل، امن کا دریچہ ہے۔

الاخباریہ نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مرکزی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ جنگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور غیر ملکی فوجیوں کے باہر نکلنے پر مبنی یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی پیش کردہ تجاویز کا مثبت جواب امن کی زمین ہموار کرسکتا ہے۔

عبدالسلام نے کہا کہ ہرطرح کے فوجی یا انسانی دباؤ سے دوراور پرسکون ماحول میں سیاسی راہ حل کے بارے میں بات ہوگی۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے سنیچر کی رات کہا تھا کہ صنعا کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تین دن تک یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کرتی ہے۔

درایں اثنا یمن کی مرکزی حکومت کے قیدیوں سے متعلق کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے اتوار کی رات سعودی عرب کے ساتھ دوہزاردو سو تیئس قیدیوں کے تبادلے سے متعلق سمجھوتہ طے پا جانے کی خبردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ رہنما کا سعودی عرب سے جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ

دوسری جانب سعودی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ صوبے میں 155 دفعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے افسران کے کمرے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے رابطہ ہم آہنگی کرنے والوں کے مطابق کہا ہے کہ اس خلاف ورزی میں اڑنے والے جنگی طیارے اور جاسوس طیارے بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق، خلاف ورزی سب سے زیادہ پر حیس اور الحلیہ کے علاقوں میں نظر میں آئی ہے۔

المسیرہ نے یمن میں بمباری یا جنگ بندی کی دیگر خلاف ورزیوں میں نشانہ بنائے گئے دیگر علاقوں کا ذکر نہیں کیا۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں سعودی سرزمین پر انتہائی درستگی کے حامل ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button