سی ٹی ڈی نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچالیا،4 خطرناک دہشتگرد گرفتار

29 مارچ, 2022 09:08

شیعیت نیوز : اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ،سی ٹی ڈی اسلام آباد اور حساس اداروںنے کارروائی کرتے ہوئے 4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں نے سیاسی جماعتوں کے جلسے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات گروپ سے ہے اور انہوں نےافغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ہے ۔

سی ٹی ڈی ذارئع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سےتقریبا 5 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

8:01 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top