مشرق وسطی

سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھوں شہر الطبقہ میں شامی باشندوں کا اغوا

شیعیت نیوز: شام کے صوبے الرقہ کے شہر الطبقہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ کل امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں سے وابستہ گروہ نے کئی شامی باشندوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

شامی نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نے امریکی فوج کی مدد و حمایت سے الرقہ صوبے کے شہر الطبقہ کے گردو نواح پر حملہ کیا اور کئی نوجوانوں کو اغوا کرکے دہشت گردی کے کیمپ میں منتقل کیا تاکہ ان سے دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے استفادہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : حجۃ الاسلام قاضی عسکر کی آستان مبارک حضرت عبدالعظیم کی سرپرستی کے لیے تقرری

اغوا کی اس کارروائی میں مسلح افراد نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ مسلح افراد نےگھروں کے دروازے توڑ کر لوگوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔

اس سے قبل بھی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے دہشت گرد، شام میں اپنے زیرقبضہ علاقوں میں اس طرح کی کارروائیاں انجام دے چکے ہیں اور دیرالزور، رقہ اور الحسکہ کے مضافات سے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر اپنے کیمپوں میں لے جا چکےہیں۔

ان علاقوں کے عوام، شہریوں کے خلاف امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ گروہ کے دہشت گردانہ اقدامات پر، کئی بار اپنے سخت غم و غصے کا اظہارکرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button