اہم ترین خبریںایران

حجۃ الاسلام قاضی عسکر کی آستان مبارک حضرت عبدالعظیم کی سرپرستی کے لیے تقرری

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعے حجۃ الاسلام قاضی عسکر کو آستان مبارک حضرت شاہ عبدالعظیم اور اس سے متعلق دیگر تمام مقامات مقدسہ کا متولی منسوب کیا ہے۔

ان کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

یہ بھی پڑھیں : دشمنوں کوچھوٹی سی بھی شرارت کا دندان شکن جواب ملے گا، چیف کمانڈر حسین سلامی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائے الحاج سید علی قاضی عسکر دام ظلہ

آستان مبارک حضرت شاہ عبدالعظیم سلام اللہ علیہ کے مرحوم متولی جناب حجۃ الاسلام محمدی رے شہری کے لیے خداوند عالم سے رحمت و مغفرت طلب کرتے ہوئے، جنھوں نے واقعی اس منصب پر کام کرتے ہوئے جاوداں اور گرانقدر خدمات انجام دیں، آپ کو اس آستان مقدس، اس سے متعلق تمام دیگر مقامات مقدسہ اور دیگر متعلقات کا متولی منصوب کرتا ہوں۔ اس حرم اطہر کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنا، زائرین کی آسائش پر توجہ، اس حرم میں معنوی اور معرفتی مقام کی توسیع، شہر رے کے عزیز عوام کے حقوق کا تحفظ اور محروم اور مستمند افراد کی خدمت، میری اہم توقعات ہیں۔ خلوص کے ساتھ مسلسل کوشاں رہنے والے مرحوم رے شہری کے رفقائے کار تک میرا ہدیہ تشکر پہنچا دیجیے گا۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای
27 مارچ 2022

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار، تحفظ ملت تنظیم کی جانب سے سیمینار کا انعقاد، علماء و عمائدین کی شرکت

دوسری جانب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل پوردستان کے فرزند امین پوردستان کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button