دنیا

ہالینڈ میں سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی اجتماع

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کے حامیوں کے ایک گروپ نے ہیگ میں سعودی سفارت خانے کے سامنے سعودی عرب میں 81 افراد کو پھانسی دینے کے ردعمل پر احتجاجی اجتماع کیا۔

انسانی حقوق کے حامیوں کے ایک گروپ نے ہفتہ 26 مارچ کو سعودی عرب میں 81 افراد کو پھانسی دیے جانے کے ردعمل میں ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع سعودی سفارت خانے کے سامنے ایک احتجاجی اجتماع کیا اور ریلی نکالی۔

مظاہروں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت اور نفرت کا اظہار کیا گیا تھا اور ساتھ ہی سعودی سفارت خانے کے سامنے پھانسی دینے والوں کی تصاویر آویزاں تھیں۔

مظاہریں جن میں زیادہ تر نوجوان اور مختلف قومیتوں کے طلباء تھے، انہوں نے سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اس ملک میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی روک تھام اور مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

حالیہ برسوں میں ہالینڈ میں سعودی عرب کے اقدامات بشمول یمن میں عام شہریوں کے خلاف فضائی حملوں اور جمال خاشقجی کے قتل کے خلاف کئی مظاہرے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پابندیوں کو ناکارہ بنائے جانے کی ضرورت پر ایرانی وزیر خارجہ کی تاکید

دوسری جانب فارمولا ون کار ریس کے نامور ڈرائیور نے سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو ناقابل یقین قرار دیا۔

یہ بات لیوس ہیملٹن نے ٹریننگ راؤنڈ کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس اقدام کے ردعمل پر کہی۔

فارمولا ون ریس کا نیا دور اتوار کی رات سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوگا۔ انسانی حقوق کی بہت تنظیموں نے سعودی عرب میں اس مقابلوں کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرسڈیز بینز کے ڈرائیور نے کہا ہمیں سعودی عرب میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ میں ان لوگوں سے ملنے کے لیے تیار ہوں جو سعودی عرب میں یہ تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چند ہفتے قبل سعودی عرب نے ایک دن میں 81 افراد کو پھانسی دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button