دنیا

اسرائیلی حملوں کا مقصد ماسکو کو جواب دینے پر اکسانا ہے، روسی سفیر

شیعیت نیوز: دمشق میں تعینات روسی سفیر نے شام پر اسرائیلی فضائی حملوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا اور مغرب کو شام میں فوجی سرگرمیوں کی اجازت دینا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ شام میں روسی سفیر الیگزینڈر افیموف نے شام میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد روس کو جواب دینے کے لیے "اکسانا” ہے۔

یہ بات شام میں صیہونی فوجی کارروائیوں پر روس کی شدید ترین مذمت تھی۔

اس اخبار نے کہا کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روس یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر رہا ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ اسرائیل نے اب تک یوکرین کو ہزاروں انسانی امداد کا سامان بھیجا ہے اور اس ملک میں ایک فیلڈ ہسپتال کھولا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، روس

اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لاپیڈ نے کل رچمان یونیورسٹی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ ہمیں شام میں اپنے سیکورٹی مفادات اور روس کے ساتھ اپنے تعاون کے درمیان توازن قائم کرنا ہوگا۔

دوسری طرف یوکرین پر روس کے حملے کے بارے میں ہم پر بہت سی اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

دوسری جانب شام نے وعدہ کیا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ملک کے خلاف ہونے والے جرائم کی وجہ سےمقدمہ چلائے گی۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دمشق شامی عوام کے خلاف جرائم کی وجہ سے امریکی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف مقدمہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دمشق نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی دشمنانہ پالیسیوں سے ہونے والے بہت سے نقصانات کی ذمہ داری قبول کرے۔

شامی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شام میں عسکریت پسندوں اور امریکی فوج کی موجودگی جس کا مقصد تیل لوٹنے کے سوا کچھ نہیں ہے، کو ختم کرے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button