مقبوضہ فلسطین

یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا، القانوع

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی ’کریات یووال‘ کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے 1200 گھروں کی تعمیر کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عبداللطیف القانوع کا کہنا ہے کہ القدس میں یہودی بستی کی توسیع ہماری مقدس سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ اس کے تمام خطرناک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل کی ’آباد کاری دراندازی‘ جس میں فلسطین کی قیمتی 30 ہزار مربع میٹر اراضی پر پانچ کثیر منزلہ پلازے تعمیر کرنے کی منظوردی گی ہے فلسطینی قوم کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔

انہوں نے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور غیرقانونی آباد کاری پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ایک بار پھر حکمران صہیونی ذہنیت کی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے، جو تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فلسطینی اراضی کی چوری کررہا ہے۔

اسرائیل کا یہ اقدام اسرائیلی دشمن کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والی عرب ریاستوں اور عالمی برادری کو اان کی ذمہ داریوں کا بھی احساس دلاتا ہے جس کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری یہودی آباد کاری کے اس عمل کو مجرمانہ اقدام قرار دیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں شفٹ آف پاور ہورہی ہے، خطہ میں تبدیلی کا اثر پاکستان پر بھی پڑھے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

دوسری جانب فلسطینی نیوز سائٹ الیووم کے مطابق اسرائیلی جہازوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس اور رفح کے پانیوں میں کام کرنے والی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی ۔

شیخ احمد یاسین کی شہادت کی برسی کے موقع پر بیر السبع کے علاقے میں سرد ہتھیاروں سے کی جانے والی ایک شہادت کی کارروائی میں چار صیہونی آباد کاروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

اس آپریشن نے صیہونی برانڈ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اسے ’’خوفناک آپریشن‘‘ قرار دیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروسز پوری طرح چوکس ہیں۔

بئر السبع کے علاقے میں گزشتہ شب شہادت کی کارروائی النقب کے علاقے کے رہائشی اور آزاد ہونے والے فلسطینی قیدی محمد ابو القیان نے انجام دی جس نے اپنی زندگی کے 4 سال صیہونیوں میں گزارے۔ حکومت کی جیلوں اور اس آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button