یمن

سعودی عرب، امریکہ کی مدد سے یمنی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے، یحیی الراعی

شیعیت نیوز: یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحیی الراعی نے ریاض میں مذاکرات کی دعوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی مدد سے یمنی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحیی الراعی نے مختلف پارلیمانی رہنماؤں کے نام اپنے پیغام میں ریاض میں یمنی مذاکرات کی خلیج فارس تعاون کونسل کی درخواست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، امریکہ کے تعاون اور ہتھیاروں سے یمنی عوام کو بے رحمی اور وحشیانہ طریقہ سے قتل کررہا ہے۔ سعودی عرب امن و صلح کے بارے میں اپنی حقیقی تصویر کو چھپا کر مکر و فریب سے کام لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب بحران یمن کے خاتمے کے لیے بے تاب، حزب اللہ لبنان سے مدد مانگ لی

یحیی الراعی نے کہا کہ ہم امن و صلح کے خواہاں ہیں لیکن سعودی عرب کے ظلم و ستم کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے اگر سعودی عرب اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان جنگ بندی میں سنجیدہ ہیں تو انھیں مذاکرات سے قبل یمن پر جارحیت کو بند کردینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل اور دیگر عالمی ادارے یمن کے بارے میں دوگانہ اور منافقانہ پالیسی پر گامزن ہیں اور بین الاقوامی ادارے امریکہ کے زير اثر ہیں اور امریکہ سعودی عرب کا حامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے سعودی اتحاد پر بڑے حملہ کریں گے، یمنی فوج

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ 2015 سے یمن پر حملوں کے ساتھ ہی اس غریب عرب ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک 16 ہزار سے زیادہ عام شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button