اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں گوریلا کارروائی ، چار غاصب صیہونی جہنم واصل

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کی گوریلا کارروائی میں چار صیہونی ہلاک ہو گئے۔

آئی آر آبی نیوز کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے بئر السبع علاقے میں صیہونی دہشت گردی سے تنگ آئے ایک فلسطینی نوجوان محمد غالب ابوالقیعان نے ایک شہادت پسندانہ کاروائی کی جس میں چار صیہونی غاصب ہلاک ہو گئے۔

عبرانی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے گوریلا کارروائی کرنے والے فلسطینی شہری کو کو گولی مار دی۔ وہ زخمی ہونے کے چند لمحوں بعد دم توڑ گیا۔ بتایا گیا کہ حملہ آور مقبوضہ جزیرہ نقب سے تعلق رکھنے والا فلسطینی تھا۔

اطلاعات کے مطابق محمد غالب اس کارروائی کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔ فلسطینی سورما کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں موجود صیہونی باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے نوجوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی پر اسکی قدردانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے دشمنوں کے لئے بری خبر، جلد ہی نئے فوجی ساز و سامان کی ہوگی رونمائی

حماس نے اس کارروائی پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ فلسطینیوں کی جنگ جاری رہے گی۔ فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیموں جہاد اسلامی اور الاحرار نے بھی بئر السبع میں ہوئی شہادت پسندانہ کارروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کی جارحیتوں کو لگام دینے کا واحد راستہ انکے خلاف ہر ممکن شکل میں استقامت و مزاحمت کو جاری رکھنا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ شہادت پسندانہ کاروائی کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں نے شہید محمد غالب کے مکان پر دھاوا بھی بولا۔

خیال رہے کہ ارضِ فلسطین پر قابض صیہونی دہشت گرد آئے دن مختلف بہانوں سے فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں شہید و زخمی کرنے کے علاوہ ان کے مکانات کو بھی مسمار کرتے رہتے ہیں اور تاحال اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی عالمی تنظیم انہیں اپنی من مانیوں سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button