متنازعہ قومی نصاب مسترد کرتے ہیں، صرف متفقہ قومی نصاب تعلیم قبول ہوگا، علامہ حافظ ریاض

22 مارچ, 2022 10:49

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعۃالمنتظر لاہور میں علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں مدارس طالبات کی مدیران نے شرکت کی۔

اجلاس میں طالبات کے تدریسی معاملات، امتحانات اور مدارس کو درپیش مشکلات کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس کو یکساں نصاب تعلیم پر بریفنگ بھی دی گئی اور واضح کیا گیا کہ متنازعہ یکساں قومی نصاب تعلیم کو مسترد کرتے ہیں، صرف متفقہ قومی نصاب تعلیم ہی قبول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کا وجود مشرق وسطیٰ میں ناجائز اور قابض و ظالم سے زیادہ کچھ نہیں، علامہ ساجد نقوی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدارس کی مدیران کی طالبات کی تعلیم کیلئے خدمات کو سراہا اور زور دیا کہ دیگر علوم سے زیادہ قرآن و حدیث کی تعلیم پر توجہ دی جائے۔ اسی طرح اخلاق اور عقائد اسلام پر توجہ دے کر ہم آئندہ نسلوں کو حقیقی مسلمان بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات ہمارے پاس امانت ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے، تاکہ وہ عوام کی رہنمائی کرسکیں۔ وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ، مجلس اعلٰی اور مجلس عاملہ کے اجلاس 22 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ جبکہ 23 مارچ کو جامعۃ المنتظر کے 68 ویں سالانہ جلسے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

7:28 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top