ایران

ایرانی فوج نے گزرے ہوئے سال کے دوران نمایاں پیشرفت کی ہے، جنرل عبدالرحیم موسوی

شیعیت نیوز: ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے دفاعی، تحقیقی، تربیتی، سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

یہ بات ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے نئے ایرانی سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہی۔

جنرل عبدالرحیم موسوی نے اپنے پیغام میں شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ایرانی قوم، سپاہیوں اور جانبازوں کو نوروز کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے اسلامی نظام کے طاقتور بازو کی حیثیت سے، ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے دفاع کے لیے، سپاہیوں کی مجاہدانہ کوششوں اور مسلح افواج کے دیگر دستوں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے، دفاع، تحقیق، تربیت اور سائنس و ثقافت کے میدانوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشکل موڑ سے گزر چکے ہیں، لیکن دشمن کی سازشوں سے بے خبر نہیں ہیں، ایرانی صدرمملکت

دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈرایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بحریہ کے بعض اہلکاروں اور اعلی افسروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کے کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اور جس جگہ سے حملہ کیا جائے گا اس جگہ کو فوری طور پر تباہ کردیں گے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن ہمیں چوٹ پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے لیکن ہم بھی آگاہ اور بیدار ہیں اور ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزيد مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کی خطے میں فوجی نقل و حرکت پر ہماری قریبی نظر ہے اور ہمیں دشمن کی عداوت اور دشمنی سے کبھی غافل نہیں رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button