سانحہ کوچہ رسالدار پر تعزیت کیلئے تحریک منہاج القرآن کے وفد کی جامعہ عارف الحسینی آمد

21 مارچ, 2022 11:17

شیعیت نیوز: تحریک منہاج القرآن کے ایک وفد نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کا دورہ کیا اور امامیہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کے سانحہ پر تعزیت کی۔

وفد نے علامہ عابد حسین شاکری سے ملاقات کی اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ تحریک منہاج القرآن کے وفد نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا اور اسے انسان دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں کاش ہم قرآن کے معنی پر غور کرتے تو مسائل پیدا نہ ہوتے، علامہ ریاض نجفی

واضح رہے کہ اس المناک سانحے کے حوالے سے اب تک متعدد وفود جامعہ شہید عارف الحسینی کا دورہ کرچکے ہیں۔

11:43 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top