دنیا

امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحے اور فوجی بھیج رہے ہیں، وولودین

شیعیت نیوز: ویاچسلاو وولودین نے امریکہ اور نیٹو سے یوکرین کو اسلحے کی سپلائی روکنے اور کرایے کے فوجی نہ بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، واشنگٹن اور اس کے مغربی اتحادیوں پر یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوشش میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین کو اسلحوں کی سپلائی جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد، روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین کے چیئرمین ویاچسلاو وولودین نے اپنے ٹیلیگرام چینل میں ایک پوسٹ میں یہ بات کہی۔

وولودین کا کہنا تھا کہ نیٹو کے رکن ملکوں کی طرف سے اسلحوں اور گولہ بارود کی سپلائی ہو رہی ہے اور ساتھ ہی نیٹو کے رکن ملکوں کی قیادت کی نگرانی میں ان ملکوں میں ایسے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی ہو رہی ہے جو یوکرین کی قومی فوج میں شامل ہو رہے ہیں۔

وولودین نے مزید کہا کہ جب امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے نیٹو اتحادی امن کی اپیل کرتے ہیں تو پہلے انہیں اپنے آپ سے اسکی شروعات کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے حالات سدھار میں نیٹ کے رکن ممالک آڑے رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یوکرین کو ایک آزاد اور غیر جانبدار ملک بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کے نفاذ میں خود غرضانہ مفادات کی پیروی نہیں کرتے ہیں، روس

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرائن میں ہائپرسونک میزائل حملے میں ایندھن اسٹورکرنے والی سائٹ کوتباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 100 یوکرائنی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یوکرائن کے جنوبی علاقے میں ہاپرسونک میزائل حملے میں ٹریننگ سینٹرکونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں یوکرائن کی اسپشل فورس کے100اہلکارہلاک ہوگئے۔

روسی حکام کے مطابق یوکرائن پرحملے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے دیگرہتھیاربھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ادھر یوکرائن کے صدرزیلنسکی نے یوکرائن میں کرفیو کی مدت میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک یوکرائن کے صدر روسی مطالبات کو پورا نہیں کرتے تب تک یوکرائن میں روس کا فوجی آپریشن جاری رہےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button