آل سعود اور آل نہیان یمنی عوام کے محاصرے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، چیئرمین مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے یمنی عوام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن سازشوں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے گزشتہ رات کہا کہ یمن میں جارح اتحاد کا طرز عمل ان کے حقیقی چہرے کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی عوام کے محاصرے اور دباؤ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق المشاط نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہی مغرب اور امریکہ کی پالیسیوں کو نافذ کرنے والے ہیں نیز یمنی عوام کے خلاف سازشوں کے پیچھے یہ دونوں ممالک ہیں۔
انہوں نے ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یمنیوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اب تک اس تعاون نے یمنی عوام کے دشمنوں کو شکست دی ہے۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہاکہ یمنی عوام دشمنوں کے جھوٹ اور الزامات پر یقین نہیں کریں گے کیونکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے مسائل اور پابندیوں کے پیچھے کون ہے۔
المشاط نے امن مذاکرات کے لیے ریاض کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بظاہر تو پرامن ہے لیکن باطنی طور پر یہ مزید جارحیت اور محاصرے کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام کے شہر ادلب میں سرگرم النصرہ فرنٹ کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے رہنما اور صنعا کی قومی سالویشن حکومت کے عہدیدار محمد البخیتی نے تحریک انصار اللہ کو بلیک لسٹ کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اس یونین کی اخلاقی تنزلی کی علامت ہے۔
یورپی یونین نے تحریک انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب پر کئے گئے حالیہ جوابی حملوں کی بنیاد پر اس تحریک کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے اور اس کے اثاثے سیل کر دیئے۔
یورپی یونین نے 2014 میں یہ بلیک لسٹ تیار کی تھی۔ محمد البخیتی نے کہا کہ ہم تو یہ امید کر رہے تھے کہ برطانیہ کے باہر نکلنے کے بعد یورپی یونین کی پالیسیوں میں اخلاقی طور پر بہتری آئے گی تاہم یورپی یونین نے یہ قابل اعتراض فیصلہ کیا ہے۔
البخیتی نے کہا کہ یمن کے عوام اور رضاکار فورس ملک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی حفاظت کر رہی ہیں اور کرتی رہے گی۔