یمن

یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کے اندر بڑی فوجی کارروائی

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر بڑی فوجی کارروائی کی خبردی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرونز حملوں کی تائيد کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اہم فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے کل رات اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی فوجی اور تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج نے سعودی عرب کے اندر بڑی فوجی کارروائی میں خمیس مشیط ، جیزان، الطائف ، ینبع اور ظہران الجنوب کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے ظہران الجنوب میں سعودی عرب کے تیل ، گيس اور بجلي کی تنصیبات کو بھی تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عصر ظہور ظلم و ستم کے خاتمے کا دور ہے، تہران کے خطیب جمعہ

دوسری جانب یمنی فوج کی آپریشنل کمان کے مطابق، جارح سعودی اتحاد کے کرایے کے فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 148 بار الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس دوران جارح اتحاد نے ہلکے اور بھاری دونوں قسم کے اسلحے استعمال کئے۔

یمن کی مسلح افواج کے نائب چیف آف اسٹاف علی الموشکی نے کچھ دن پہلے اقوام متحدہ کی اعلی عہدیدار ڈینیلا کروسلاک سے ملاقات میں جارح اتحاد کے لئے امریکی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یمن میں صلح نہیں چاہتا بلکہ یمن پر ‍قبضہ کرنا اور اس ملک کے مفادات کو لوٹنا چاہتا ہے۔

18 دسمبر سنہ 2018 کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں صنعاء اور ریاض کی طرف سے بھیجے گئے وفود کے مابین صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، لیکن اسکے بعد سے شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب جارح اتحاد نے حدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button