اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی کی شہادت پسندانہ کارروائی، ایک صیہونی زخمی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے قدس شہر میں ایک فلسطینی نے شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں غیر قانونی طور پر بسایا ہوا ایک صیہونی زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ شہر قدس میں ایک فلسطینی نے شہادت پسندانہ کارروائی کے تحت چاقو سے ایک صیہونی پر حملہ کیا، جس میں صیہونی زخمی ہوگیا۔ صیہونی پولیس نے شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے فلسطینی کو گولی مارکر زخمی کر دیا۔

اس واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں صیہونی پولیس کے کارندوں نے اس جگہ کو محاصرے میں لے لیا جہاں شہادت پسندانہ کارروائی ہوئی۔

دوسری جانب تقریباً 500 انتظامی نظربندوں نے مسلسل 77ویں روز بھی اسرائیلی ریاست  کی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا جو کہ انتظامی حراست کی پالیسی سے تصادم کا حصہ ہے۔

گذشتہ دسمبر کے آغاز میں انتظامی قیدیوں نےایک اجتماعی مؤقف اختیار کرتے ہوئے انتظامی حراست سے متعلق تمام عدالتی طریقہ کار (عدالتی نظرثانی، اپیل اور سپریم) کے جامع اور حتمی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ جراح محلہ فلسطین میں مزاحمت کی مشعل راہ رہے گا، الشیخ صبری

انتظامی حراست بین الاقوامی انسانی قانون کی شقوں کی صریح، صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی الزام یا مقدمے کےاور زیر حراست شخص یا اس کے وکیل کو شواہد کا معاینہ کرنے کی اجازت دیے بغیر نظر بندی ہے۔  قابض ادارہ دنیا کا واحد ملک ہے جواس پالیسی پرعمل کرتا ہے۔

صیہونی حکام اور جیل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ انتظامی نظربندوں کے پاس ایسی خفیہ فائلیں ہیں جو کبھی منظر عام پر نہیں آسکتی ہیں۔ اس لیے قیدی کو اپنی سزا کی مدت یا اس پرعائد الزامات کا علم نہیں ہے۔

انتظامی نظربند کو اکثرتین چھ ماہ یا آٹھ کی مدت کے لیے نظربندی کی مدت کی ایک سے زیادہ بار تجدید کی جاتی ہے۔ بعض اوقات یہ پورے سال تک پہنچ سکتی ہے اور بعض صورتوں میں یہ سات سال تک پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 4500 کے قریب پہنچ گئی ہے جن میں 34 خواتین اور تقریباً 180 بچے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button