مشرق وسطی

سعودی فوجیوں کی مداخلت کے خلاف بحرینی عوام کا احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: بحرینی عوام کی سرکوبی کے لئے اس ملک میں سعودی فوجیوں کی مداخلت اور بحرین پر ان کے تسلط کی برسی کے موقع پر بحرینی عوام نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔

غاصب سعودی فوجی پندرہ مارچ دو ہزار گیارہ کو بحرینی عوام کی سرکوبی اور اس ملک کی آل خلیفہ حکومت کو بچانے کی غرض سے ڈھال فوجیوں کی حیثیت سے بحرین میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی حکومت ظلم و بربریت میں یزید و معاویہ اور فرعون کے راستے پر گامزن

رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے تصاویر کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بحرینی عوام نے اپنے انقلاب کی سالگرہ اور سعودی فوجیوں کی مداخلت و جارحیت کی برسی کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

الدراز کے نوجوانوں کی تحریک نے بھی تصاویر کے ساتھ اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مختلف علاقوں کے عوام نے سعودی فوجی مداخلت کی گیارہویں برسی کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر مظاہرہ اور شہیدوں سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رقم کی ادائیگی اور ایران میں سیکورٹی کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں کوئی تعلق نہیں، ایران

واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں- وہ آزادی،عدل و انصاف کے قیام اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن آل خلیفہ کے کارندوں نے ہمیشہ ان کے پرامن مظاہروں کو کچلا اور تشدد و جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button