ایران

رقم کی ادائیگی اور ایران میں سیکورٹی کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں کوئی تعلق نہیں، ایران

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر برطانوی قررض کی ادائیگی ہوئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس رقم کی ادائیگی اور ایران میں سیکورٹی کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، ان خیالات کا اظہار حسین امیر عبداللہیان نے بروز بدھ کو نوروز 1401 کی سفارتی تقریب؛ جو تہران میں مقیم غیر ملکی مشنوں کے سربراہان اور ایرانی سفیروں کی موجودگی میں وزارت خارجہ کے ڈپلومیٹک کلب میں منعقد ہوئی، میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دوہری شہریت رکھنے والی برطانوی جاسوس نازنین زاغری کی رہائی سے متعلق کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح سے پہلے، ہم نے اپنی بعض دفاعی خریداریوں کے لیے برطانیہ سے ٣٩٠ ملین ڈالر سے زیادہ کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چار مہینوں کے دوران، میرے اور برطانوی سیکرٹری خارجہ کے درمیان گہرے رابطے ہوئے، اور ہمارا مقصد ان مطالبات کو بحال کرنا تھا تاکہ یہ رقم ہمارے مرکزی بینک میں داخل ہو۔

یہ بھی پڑھیں : نوروز اور نئی صدی، ہمارے عظیم کام کا آغاز ہے، سعید خطیب زادہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ اس رقم کی ادائیگی اور ایران میں جاسوسی اور سیکورٹی کے الزامات کے تحت گرفتار اور مقدمہ چلائے جانے والوں کی رہائی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کے جرائم ثابت ہو چکے ہیں اور عدلیہ کو ان کی صورتحال پر فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ رقم چند روز قبل موصول ہوئی تھی، لیکن ساتھ ہی ان دونوں افراد کی رہائی کی درخواست کے لیے قانونی کارروائی اور عدالتی کارروائی جاری رہی۔ شاید رہائی اور رقم جمع کرانے کے دن قریب تھے لیکن ان دو مسائل کے درمیان کوئی تعلق موجود نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان دو افراد (نازنین زاغری اور انوشہ آشوری) کی رہائی بالآخر اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی نظریہ کے ساتھ حاصل کی گئی۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ پیسے لینے اور ان لوگوں کو رہا کرنے کے بارے میں جو خبریں شائع ہوتی ہیں وہ جھوٹ اور من گھرٹ ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز ماسکو میں اپنی ملاقاتوں کے سلسلے میں روسی فریق نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یوکرین کے مسئلے اور ویانا مذاکرات کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے کہا ہے کہ جب ایران کے مطالبات مانے جائیں گے اور ہم کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے تو روس اس کی منظوری دے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button