مشرق وسطی

شام کے علاقے دیرالزور میں موجود امریکی دہشت گردوں پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: شام کے علاقے دیرالزور میں قابض امریکی دہشت گردوں کے ایک اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے دیرالزور میں واقع العمر آئل فیلڈ کہ جہاں امریکی دہشت گرد قبضہ جمائے ہوئے ہیں، ایک ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی صورت حال بحرانی ہے، حماس ترجمان حازم قاسم

یہ علاقہ عراق و شام کی سرحد پر واقع ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے امریکہ کے باوردی دہشت گرد شام کے قومی سرمائے کو لوٹنے کی غرض سے اس علاقے پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ ابھی تک اس حملے کے سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شام میں امریکی آلۂ کار دہشت گرد ٹولے داعش کی شکست کے بعد اب خود امریکی میدان میں آگئے ہیں اور شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔

شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشت گردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جو آزادی کیلئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے، اُسے غلام نہیں رکھا جا سکتا، ڈاکٹر شفقت شیرازی

شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں موجود امریکی دہشت گردوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ شام میں بھی امریکی فوجیوں اور ان کے اڈوں پر حالیہ مہینوں کے دوران بارہا حملے کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button