اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزارت مذہبی امور نےگستاخانہ اور فرقہ وارانہ موادکی نشاندہی کےلیے اکاونٹس بنادیئے

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت کے ویب ایویلیوایشن سیل نے دو برسوں کے دوران گستاخانہ، فرقہ واریت اور غیراخلاقی مواد کے 6 لاکھ سوشل میڈیا لنکس کی اطلاع پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو دی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت نے تمام پہلوؤں سے مواد کا جائزہ لینے کے بعد لنکس کو بلاک کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھیجا، جبکہ مزید کارروائی کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے نیشنل ریسپانس سینٹر فار سائبر کرائم کو بھی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پراپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتا ہے، مشترکہ ردعمل دیا جانا چاہیے، آرمی چیف

دریں اثنا، ویب ایویلیوایشن سیل کے فوکل پرسن محمد عمر بٹ نے کہا کہ وزارت نے ہمیشہ معاشرے کے تمام طبقات میں باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ویب ایویلیوایشن سیل کے ای میل reportblasphemy@mora.gov.pk، فیس بک پیج www.facebook.com/mora.official اور واٹس ایپ نمبر 03063332555 پر نشاندہی کی جا سکتی ہے، سوشل میڈیا پر بے حرمتی کے مواد کی لعنت کو روکنے کیلئے عوامی حمایت ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button