ایران

ایران کی اقتصادی ترقی میں حائل تمام پابندیاں منسوخ کی جائیں، وزارت خارجہ ایران

شیعیت نیوز: وزارت خارجہ ایران نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف سبھی ظالمانہ پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مشہد مقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام پابندیاں منسوخ ہونی چاہئیں جو ایران کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں اور تیل ، پیٹروکیمیکل ، اسٹیل ، کنسٹرکشن اور جہاز رانی کے شعبوں میں تجارت کے لئے ایران کو پوری آزادی ملنی چاہئے۔

ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایٹمی مسئلے اور ویانا مذاکرات میں جو کچھ بھی ہوا وہ ایرانی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہے۔

ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی کے لئے شروع ہونے والے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دورایک بار پھر مختصروقت کے لئے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں اہم شیعہ رہنما کا قتل منظم سازش ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

ایرانی کی وزارت خارجہ نے خطے کے حالات اور خاص طور پر یوکرین جنگ کے بارے میں کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے روس یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا موقف واضح کردیا ہے اور وزارت خارجہ نے بھی رہبر انقلابی اسلامی کے بیانات کی پیروی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران ، جنگ کا مخالف ہے اور اسے مسترد کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جوجنگ آج ہو رہی ہے اس کی جڑیں کئی عشرے پہلے سے امریکہ کی سربراہی میں نیٹو کی توسیع پسندی میں پیوست ہیں کہا کہ کئی دہائی پہلے سے ہی اقتصادی ، ثقافتی اور سیاسی جنگ شروع ہے جو آج فوجی جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے جس کا مذاکرات کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔ لہٰذا مذاکرات شروع اور جنگ ختم ہونی چاہئے تاکہ ایٹمی مقابلہ آرائی کا راستہ بھی روکا جاسکے۔

اس درمیان ویانا میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مشیر نے کہا ہے کہ بعض پابندیاں برقراررکھنے پر امریکہ کے اصرار اور اس کے ہاتھوں دو ایرانی آئل ٹینکروں کو اغوا کئے جانے کی بنا پر ویانا مذاکرات معلق ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button