اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارت نے پاکستانی حدود میں بھارتی میزائل فائر کرنے پر معافی مانگ لی

شیعیت نیوز: پاکستانی حدود میں میزائل گرنے پر بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی غلطی کے باعث میزائل فائر ہوگیا جس پر افسوس ہے۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس پی آر کے میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ 9 مارچ کی صبح بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور ایک مشتبہ شے پاکستانی حدود میں گری تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارت سےمیزائل گرنےسے متعلق سوالات کے جوابات طلب کرلئے

جس کے بعد بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 9 مارچ کو تکنیکی خرابی کے سبب غلطی سے میزائل فائر ہو گیا تھا جو پاکستانی حدود میں گرا۔ تکنیکی غلطی معمول کی مینٹیننس کے دوران ہوئی۔

ادھر بھارتی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ 9 مارچ کو میزائل پاکستان کے شہر خانیوال کے ضلع میاں چنوں کے علاقے میں گرا، اس واقعے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : توحید اصل دین، توحید ہی احساس دین اور توحید ہی بنیاد دین ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

بھارتی وزارت نے ایک بیان میں اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ 9 مارچ 2022 کومعمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا، معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت نے دوسری مرتبہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاج ریکارڈ کراویا اور وضاحت طلب کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button