اہم ترین خبریںدنیا

منافق اعظم خلیفہ رجب طیب اردگان نےمسلم امہ کو ارتغل غازی میں لگا کر اسرائیلی صدر کو ترکی بلاکر تاریخی استقبال کردیا

ذرائع کے مطابق اسرائیلی صدر کے حالیہ دورہ ترکی کا اصل ہدف روس یوکرائن جنگ کے سبب اسرائیل کو درپیش گیس و توانائی بحران کے حل کیلئے رجب طیب اردگان سے مدد طلب کرنا ہے جوکہ پہلے ہی اس تنازعہ میں روس کے مقابل یوکرائن کی حمایت میں مصروف ہیں۔

شیعیت نیوز: منافق اعظم خلیفہ رجب طیب اردگان نےمسلم امہ کو ارتغل غازی میں لگا کر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو ترکی بلاکر تاریخی استقبال کردیا۔امت مسلمہ کے حقوق کی ٹھکیداری کے دعویدار ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر قبلہ اوّل سے غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی کمر میں خنجر گھونپ دیا ہے۔ سفارتی ، تجارتی اور دفاعی تعلقات کے قیام کے بعد قابض اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا دورہ ترکی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دوغلی اور منافقانہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی صدر کے حالیہ دورہ ترکی کا اصل ہدف روس یوکرائن جنگ کے سبب اسرائیل کو درپیش گیس و توانائی بحران کے حل کیلئے رجب طیب اردگان سے مدد طلب کرنا ہے جوکہ پہلے ہی اس تنازعہ میں روس کے مقابل یوکرائن کی حمایت میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے بھی سانحہ پشاور کو شیعہ نسل کشی اورغیر انسانی فعل قراردےدیا

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوک ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا ترک دورہ یوکرین پر روسی حملے سے چند ہفتے قبل طے ہوا تھا۔ کسی بھی اسرائیلی سربراہ کا 2007 کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں دونوں ممالک کشیدہ تعلقات کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہرزوگ نے ​​روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہیں ہوں گے، دو روزہ دورے کے ایجنڈے کے اہم مسائل میں ممکنہ طور پر یورپ کو گیس کی فروخت شامل ہو گی جو کہ یوکرین تنازعے کے دوران ایک فوری حل طلب مسئلے کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button