عرب یونین نے اسرائیل کو ان پی ٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ دہرایا

شیعیت نیوز: عرب یونین کے جنرل سکریٹری نے صیہونی حکومت کے ان پی ٹی میں شامل ہونے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔
عرب یونین کے جنرل سکریٹری احمد ابوالغیظ نے سی ٹی بی ٹی کے عہدیدار رابرٹ فلائڈ سے ملاقات میں کہا کہ مغربی ایشیا کے ایٹمی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحوں سے پاک ہونے کا نعرہ اس وقت عملی ہوگا جب صیہونی حکومت ان پی ٹی میں شامل ہو اور اس کی جوہری تنصیبات کی نگرانی ہو۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا میں صرف صیہونی حکومت کے پاس ایٹم بم ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق، صیہونی حکومت کے پاس سیکڑوں ایٹم بم ہیں جس سے نہ صرف خطے کی سکورٹی و ثبات کو خطرہ ہے بلکہ پوری دنیا تباہ ہو سکتی ہے۔
صیہونی حکومت نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت کی وجہہ سے اب تک ان پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حماس قیادت کا سانحہ پشاور پر پاکستانی قوم سے اظہارِ یکجہتی
دوسری جانب کویتی وزیر خارجہ احمد الناصر نے مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیل کے ان جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے میں اپنے ملک کے مضبوط موقف کی تصدیق کی۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرا خارجہ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احمد ناصر نے کہا کہ فلسطینی عوام کے مصائب (اسرائیل) قابض طاقت کے نتیجے میں جاری ہیں۔ ان کے جائز حقوق کی خلاف ورزی اور اپنی زمینوں پر بستیاں تعمیر کرنا ہے۔
کویتی وزیرنے کہا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے۔ وہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر، چوتھے جنیوا کنونشن اور متعلقہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں، خاص طور پر قرارداد 242 (مقبوضہ علاقوں سے انخلا) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری بین الاقوامی قانون اور عرب امن اقدام کی قراردادوں کی بنیاد پرامن عمل کو بحال کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے تاکہ برادر فلسطینی عوام کی اپنی آزاد اور خود مختارریاست کے قیام کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے۔