کویت کا صیہونی وفد کے چہرے پر زور دار طمانچہ

شیعیت نیوز: ایک کویتی وفد نے صیہونی وفد کی موجودگی کی وجہ سے بحرین میں ہونے والی نسشت میں شرکت نہیں کی۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق کویت میں یروشلم کے حامیوں کی بین الاقوامی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے وفد کی شرکت کی وجہ سے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں اپنی شرکت منسوخ کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا ایک ملزم اسٹیون فیگن یمن میں امریکی سفیر بن گیا
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف بحرین کے اسکول آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے مڈل ایسٹ فار جنرل ڈویلپمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بزنس اداروں کی ترقی کے لیے مشرق وسطیٰ کی میٹنگ) کے عنوان سے ایک میٹنگ کا اعلان کیا جس میں خلیج فارس کے ساتھ متعدد کاروباری اداروں نے شرکت کی لیکن اس نے اعلان نہیں کیا تھا کہ اس اجلاس میں صیہونی وفد بھی موجود ہے۔
کویت میں قدس کے حامی نوجوانوں کے گروپ کے سربراہ مصعب المطواع نے کہا کہ اجلاس سے کویت کی دستبرداری صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدام کو مسترد کرنے کے بارے میں کویت کے سرکاری مؤقف کی نشاندہی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مؤقف غاصب صیہونی حکومت کے گلے کی ہڈی اور اس کے خلاف دباؤ کا لیور بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ویانا میں نتائج کے حصول کو تیز کرنے کیلئے مذاکراتی اقدامات کو اپنا رہے ہیں، ایڈمیرل شمخانی
درایں اثنا حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کویت کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے دستبردار ہو کر کویت نے اپنے حقیقی عرب مؤقف کی توثیق کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مؤقف فلسطینی عوام کے لیے کویت کی مسلسل حمایت اور ان کے حقوق کے لیے اس ملک کی جدوجہد کی نشاندہی کرتا ہے۔