دنیا

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا ایک ملزم اسٹیون فیگن یمن میں امریکی سفیر بن گیا

شیعیت نیوز: اسٹیون فیگن امریکی سینیٹ کی ووٹنگ سے یمن میں نئے امریکی سفیر بن گئے ہیں۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، امریکی سینیٹ نے بروز ہفتہ، ریاض میں مقیم مستعفی یمنی حکومت کے لئے اپنے نئے سفیر اسٹیون فیگن کے حق میں ووٹ دیا۔

الخبر الیمنی نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ جو بائیڈن نے اسٹیون فیگن کو اس عہدے کے لیے پانچ ماہ قبل نامزد کیا تھا، جسے سینیٹ کے اندر سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر پھر صیہونی فوج کا حملہ، شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

یہ ووٹنگ ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں ہوئی، جس میں اسٹیون فیگن نے خطاب کرتے ہوئے یمنی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک جامع راہ حل کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

اس سے قبل وہ عراق کے شہر اربیل میں امریکی کونصلیٹ کے سربراہ تھے اور امریکی وزارت خارجہ کے مشرقی امور کے دفتر میں ایران سے مربوط ڈیسک کا ڈائریکٹر ہونا بھی ان کے کارنامے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران غیر واضح پیغامات کی بجائے امریکی رویئے کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے، خطیب زادہ

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث افراد کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی پابندیوں کی فہرست میں اسٹیون فیگن کا نام بھی شامل ہے، اس فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پامیو جیسے نام بھی شامل ہیں۔

یمن کے لیے نئے امریکی سفیر کا انتخاب ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یمنی جنگ کے خاتمے کو اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل کیا تھا، لیکن نہ صرف واشنگٹن ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ یمنی ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے سعودی اتحاد کی حمایت میں بھی کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button