ویانا میں نتائج کے حصول کو تیز کرنے کیلئے مذاکراتی اقدامات کو اپنا رہے ہیں، ایڈمیرل شمخانی

08 مارچ, 2022 07:32

شیعیت نیوز: ایرانی اعلی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ ویانا میں ایرانی مذاکرات کاروں کے ایجنڈے میں نتائج کے حصول میں تیزی لانے کے لیے مذاکراتی اقدامات کو اپنانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات کی میز پر موجود ممالک کے مثبت اور منفی تعامل کا مقصد اپنے مفادات کا حصول ہے اور ہم اس سے آگاہ ہیں۔

شمخانی نے اس بات پر زور دیا کہ واحد عنصر جو 4+1 گروپ کے ساتھ ہمارے تعامل کو متاثر کرتا ہے ایرانی عوام کے مفادات کا حصول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں نئے عناصر کا جائزہ لینا شامل ہے جو ویانا میں ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرتے ہیں اور نتیجہ کے حصول کو تیز کرنے کے لیے مذاکراتی اقدامات کو اپنانا ہے۔

آسٹریا کے دارالحکومت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذاکرات ایک اہم مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جس کے لیے مغربی فریقوں کو حتمی معاہدے کے حل کے لیے سیاسی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

لیکن مغرب اب بھی اپنی ہٹ دھرمی اور مطلوبہ سیاسی فیصلہ لینے سے انکار پر اصرار کر رہا ہے بلکہ وہ وقتاً فوقتاً عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور اس حوالے سے حقائق کو مسخ کرنے کے لیے ماحول اور میڈیا کے بھنور پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران غیر واضح پیغامات کی بجائے امریکی رویئے کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے، خطیب زادہ

دوسری جانب اعلی قومی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کاروں کی ترجیح ایران کی ریڈ لائنز اور باقی ماندہ مسائل کو حل کرنا ہے اور واشنگٹن کی جانب سے سیاسی فیصلہ کرنے میں تاخیر کی وجہ سے معاہدے کا امکان مبہم ہے۔

یہ بات ایڈمیرل علی شمخانی نےٹوئیٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ میں ویانا میں ایرانی مذاکرات کاروں کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں معاہدے کا امکان واشنگٹن کی جانب سے سیاسی فیصلہ کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ابھی تک غیر واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں کی ترجیح ان باقی مسائل کو حل کرنا ہے جو ہماری ریڈ لائن کی فہرست شامل ہے۔

شمخانی نے کہا کہ تیزی سے مضبوط معاہدے تک رسائی کو تمام فریقین کی جانب سے نئے اقدامات پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

جوہری پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا آٹھواں دور 27 دسمبر کو ویانا میں آغاز کیا گیا جس میں شرکاء نے معاہدے کے مسودے کی تکمیل کرنے اور کچھ متنازعہ امور پر فیصلہ کرنے میں مصروف ہیں۔

1:38 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top