پیوٹن نے روسی فوجیوں کی توہین کرنے والوں کو بھی سزاد ینے کے قانون کی منظوری بھی دیدی

05 مارچ, 2022 10:18

شیعیت نیوز: روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے والوں کو سزا دینے کا قانون منظور ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوجیوں کی توہین کرنے والوں کو بھی سزاد ینے کے قانون کی منظوری بھی دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے ہوں گے، سنگین نتائج کی حامل فیک نیوز پر 15 برس قید کی سزا ہو گی۔

دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں خصوصی آپریشن کا مقصد یوکرین کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ آپریشن یوکرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کو غیر فوجی علاقہ بنانا چاہتے ہیں، یوکرین کے نیوٹرل ہونے کی آئینی گارنٹی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب روس یوکرین جنگ نویں روز بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور یوکرینی دارالحکومت کی ایف میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ اس درمیان یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر پر جو یوکرین کے شہر زاپروژیا میں واقع ہے روسی فوج نے قبضہ کرلیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا اور شہر میں مسلسل خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ولودومیر زیلنسکی

یوکرین کی جنگ سے یہ بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ روسی فوجیوں کی اکتالیسیوں ڈویژن کا ڈپٹی کمانڈر جنرل آندرہ سوخووتوسکی یوکرین جنگ میں ہلاک ہو گیا ہے، اگرچہ روسی حکام نے اپنے اس جنرل کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اس کے ایک ساتھی سرگـئی چیپیلوف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل آندرہ سوخووتوسکی ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس اور یوکرین کے سوشل میڈیا پر بھی یہ خبریں تیزی کے ساتھ گردش کر رہی ہیں- ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ مذکورہ روسی جنرل کو ایک یوکرینی اسنائپر نے گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے آٹھ روز کی جنگ کے دوران تقریبا پانچ سو روسی فوجیوں کو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار چھے سو زخمی ہوئے ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان گھمسان کی جنگ کے دوران روسی فوجیوں نے یوکرین اور یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر پر قبضہ کر لیا ہے، اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ اس ایٹمی بجلی گھر میں آگ لگ گئی ہے جس کے بعد علاقائی اور عالمی سطح پر سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم کچھ دیر بعد یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ زاپروژیا ایٹمی بجلی گھر میں لگی آک پر قابو پالیا گیا ہے-

یوکرین کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آگ جمعہ کی صبح چھے بجکر بیس منٹ پر لگی تھی۔ زاپروژیا یوکرین اور یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہے جس میں چھے بڑے ایٹمی ریئکٹر کام کرتے ہیں۔

11:28 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top