اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہر الخلیل میں چار فلسطینی بچے زخمی، 5 فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین بچے اور ایک اکیس سالہ نوجوان زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے کہا اسرائیلی فوج نے بچوں کو اس وقت گولی مار دی جب وہ بیٹ رومانو بستی کے قریب الشہداء اسٹریٹ پر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں 13 سالہ محمد ایاد الجعبری کے پیٹ میں گولی لگی تھی، اور اس کی چوٹ سنگین بیان کی گئی تھی۔ 14 سالہ معتز عیسیٰ حسونہ کو ران میں گولی ماری گئی۔ 15 سالہ محمد جنیدی۔ 21 سالہ مجدی امجد ابو شمسیہ کو بھی گولیاں ماری گئیں۔ زخمی بچوں کوعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کا حماس کے خلاف اقدام قابض اسرائیلی بیانیے کا عکاس ہے، عزت الرشق
دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے علاقے جنین میں گھس کر کم از کم پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتاریاں قباطیہ اور برقین قصبوں میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے متعدد مقامی گھروں میں چھاپہ مار سرگرمی کے بعد کی گئیں، جس کے نتیجے میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپوں کے دوران اسرائیل کے فوجیوں پر گولہ باری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کا اعلیٰ سطح وفد پشاور پہنچ گیا، سانحہ جامع مسجد امامیہ کے زخمیوں کی عیادت ، شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت
اسی طرح شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا اور متعدد فلسطینی گھروں کی تلاشی لی۔ تاہم وہاں کسی گرفتاری کی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔
اسرائیل کے فوجی اکثر مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف حراستی چھاپے مارتے اور یہ دھمکی دیتے ہیں کہ وہ مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کر سکتے ہیں۔
گزشتہ ماہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور 719 زخمی ہوئے تھے۔