اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کا اعلیٰ سطح وفد پشاور پہنچ گیا، سانحہ جامع مسجد امامیہ کے زخمیوں کی عیادت ، شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کوہاٹی چوک پر سانحہ کے سنگین شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور خانوادہ شہداء سے اس افسوس ناک سانحے پر تعزیت اور تسلیت کا اظہار بھی کیا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار کی خبر موصول ہوتے ہی پشاور پہنچ گیا۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد کے اراکین نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حکومت خیبرپختونخواہ شاہ وزیر نے بھی ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ کا سانحہ پشاورکی مذمت و اظہار تعزیت

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کوہاٹی چوک پر سانحہ کے سنگین شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور خانوادہ شہداء سے اس افسوس ناک سانحے پر تعزیت اور تسلیت کا اظہار بھی کیا۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد میں مرکز ی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی، مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی، وزیرزراعت گلگت بلتستان کاظم میثم، ملک اقرار حسین،علامہ وحید عباس کاظمی، آصف رضا ایڈوکیٹ، ارشاد حسین بنگش اور دیگر بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button