اسرائیلی جیلروں نے اسلامی جہاد کے قیدیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

05 مارچ, 2022 08:42

شیعیت نیوز: اسرائیلی جیلروں نے متعدد جیلوں میں اسلامی جہاد تحریک کے قیدیوں کے خلاف من مانی سزائیں عائد کیں۔ ان میں انہیں دو ماہ کے لیےاپنے رشتہ داروں سے ملاقات سے محروم کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دو ہفتے تک قید تنہائی میں رکھا جائے گا اور انہیں کینیٹین سے استفادےکی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ہر قیدی کو 400 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔

عوفر جیل میں اسلامی جہاد تحریک کے قیدیوں نے جمعے کے روز قیدیوں کے امور سے متعلقہ اداروں تک پہنچنے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جابر فورسز نے دو روز قبل قیدیوں کے کمروں پر دھاوا بول دیا۔ جیل کے بلاک 12 اسلامی جہاد کے 22 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی جیلروں نے قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر حملہ کیا۔ یہ دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نے جیلر پر اس کمرے سے حملہ کیا اور اسے ڈنڈے سے مارا تاہم قیدیوں نے قابض حکام کے دعوے کی تردید کی۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ عوفر جیل انتظامیہ نے کمرہ 12 میں موجود تمام قیدیوں کو تنہائی میں منتقل کیا ان میں ابراہیم ہانی صومان، محمد وحید ابو ماریہ، مالک عیاش ابو ماریہ، محمود ہیثم صلیبی، راشد بشار الزعاقیق، عباد جمال الھریمی، سعید محمد علامی اور عمر عماد الھریمی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کو پڑوسی کی اہمیت سمجھ میں آنے لگی، ایران سے مزاکرات جاری رکھیں گے

دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے جمعہ کی شام انکشاف کیا کہ فلسطینی قیدیوں نے مسلسل 26ویں روز بھی اسرائیلی جیلوں میں اپنے احتجاجی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قیدیوں کا یہ فیصلہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ جیل حکام نے نفحہ جیل میں تعزیری اقدامات کو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔

اس طرح قیدیوں نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

قیدیوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ 25 مارچ کو عام بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

اسرائیلی جیلوں میں کشیدگی عروج پر ہے کیوں کہ فلسطینی قیدیوں نے جلبوع جیل توڑنے کے بعد اعلان کردہ اسرائیلی اجتماعی تعزیری اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے سال کے آغاز سے اپنے احتجاجی اقدامات کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 4500 فلسطینی قیدی ہیں جن میں 34 خواتین، 180 بچے اور تقریباً 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

2:44 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top