اہم ترین خبریںعراق

عراق کی پارلیمانی حکمت پارٹی کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم کا سانحہ پشاور پر اظہار افسوس اور تعزیت

سید عمارالحکیم نے امامیہ مسجد پشاور میں رونما ہونے والے مجرمانہ فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئےکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیعیت نیوز: عراق کی پارلیمانی حکمت پارٹی کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم کا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری خارجہ کوتعزیتی مراسلہ۔سانحہ پشاور پر عمار الحکیم کا ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹرشفقت شیرازی سے اظہار تعزیت۔

سید عمارالحکیم نے امامیہ مسجد پشاور میں رونما ہونے والے مجرمانہ فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئےکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا سانحہ پشاور کے خلاف احتجاج، مظاہرین کا رکاوٹیں توڑکر گورنر ہاؤس پر دھرنا

عراق کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم نے پاکستان سے دھشت گردی کے مراکز اور منابع ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور شہداء کی درجات کی بلندی اور خانوادہ شہداء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button