سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور،علامہ ساجد نقوی کا تین روزہ سوگ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

04 مارچ, 2022 12:24

شیعیت نیوز: سانحہ پشاورپرسربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ساجد نقوی نے3 دن سوگ اور اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے سانحہ پشاور قصہ خوانی بازار میں شیعہ جامع مسجد میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امام جمعہ سمیت 50افراد کی شہادت سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ختم کرنی ہے تو دہشتگردوں کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، آغا سید حامد علی شاہ موسوی

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی شناسائی کرکے قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے ۔

علامہ ساجد نقوی نے سانحہ پشاور کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار انوسٹی گیشن اور مجرموں کی تشخیص کرکے قانون کے حوالے کیا جائے اور مضبوط پراسیکوشن کے ذریعے مجرموں کو کیفرو کر دار تک پہنچایا جائے ۔

علامہ ساجد نقوی نے کوئٹہ میں ہونیوالے دہشتگردی کے مجرمان کو گرفتار کرنے بھی مطالبہ کیا۔

 

2:56 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top