عراق

عراق میں ہفتہ القدس کی تقریبات اور سرگرمیوں کا اعلان

شیعیت نیوز: عراق میں مسلم اسکالرز کی انجمن نے ہفتہ القدس کے ساتھ متعدد تقریبات، سرگرمیوں اورعلماء کی طرف سے خصوصی بیانات شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمیشن نے جمعرات کو ایک اخباری بیان میں کہا کہ عالمی القدس ہفتہ کی سرگرمیوں کے آغاز کے موقع پر سیاست اور میڈیا کے دو شعبوں نے ایک خصوصی میٹنگ کی جس میں ہفتہ القدس کی اہمیت پر بات کی گئی۔

بیان کے مطابق ہفتہ القدس منانے کا مقصد القدس  اور فلسطین کے لیے عراقیوں کی وفاداری کو اجاگر کرنے کے علاوہ اس کے اہداف اور مقاصد کو واضح کرنا ہے۔

عراقی علما ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ اس نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک سائنسی لیکچر کا اہتمام کیا جس کے لیے ‘فلسطینی کاز کے بارے میں عراقی وژن – ایک ماڈل‘ کا عنوان منتخب کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی ہفتہ القدس  کی سپریم کمیٹی نے گذشتہ چوبیس فروری کو دنیا کے 45 سے زائد ممالک میں ہفتہ القس کی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے آج چار مارچ  کی چوتھی تاریخ طے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق شام کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر کا خواہاں ہے، جنرل قیس المحمداوی

دوسری جانب عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اس قافلے کو صوبہ صلاح الدین میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور اس حملے کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فورسز کے ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button