امریکہ نے روس کی 22 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں

03 مارچ, 2022 14:20

شیعیت نیوز: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے روس کی 22 دفاعی کمپنیوں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا، ’’ان اقدامات میں روس کے دفاعی اداروں کے خلاف مکمل پابندیاں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارے، الیکٹرانک جنگی بکتر بند گاڑیاں، میزائل اور ڈرونز بنانے والی دفاعی کمپنیوں سمیت کل 22 روسی دفاع سے متعلقہ ادارے پابندیوں کے تابع ہوں گے۔‘‘

وال اسٹریٹ جرنل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن روسی جہازوں کے امریکی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

سفارتی محاذ پر دونوں ممالک اس قدر تناؤ میں بھی آگئے ہیں کہ روس کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سے روسی سفارت کار کو بے دخل کرنے کے امریکی غیر قانونی اقدام کے جواب میں ماسکو میں مقیم ایک امریکی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی بات چیت میں ہچکچاہٹ روس کے پاس ایک امریکی سفارت کار کو ماسکو سے نکالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں چھوڑے گی۔ماسکو نے واشنگٹن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ’’معقول‘‘ ہو اور کشیدگی کو بڑھانے سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد نے یمن کے ہنگامی پٹرول جہاز کو قبضے میں لے لیا، عصام المتوکل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ نے ایک روسی سفارت کار کو اقوام متحدہ سے نکال دیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ ہم پابندیوں کے لیے تیار تھے لیکن ہمیں ان سے روسی کھلاڑیوں، فنکاروں، میڈیا ماہرین اور دانشوروں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی۔

یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے جواب میں امریکہ اور یورپ نے روس پر کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ روس کے مالیاتی اور بینکنگ شعبوں کے علاوہ پابندیوں میں روسی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی اور اولمپک مقابلوں میں شرکت پر پابندی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ممالک نے روسی ایئرلائنز پر ان ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ ماسکو نے مغربی کمپنیوں کی روس جانے والی پروازوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

روس کے صدر نے پیر کے روز کابینہ کے اجلاس میں مغرب کو ’’جھوٹ کی سلطنت‘‘ قرار دیا۔

2:03 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔