اہم ترین خبریںسعودی عرب

محمد بن سلمان اور بن زائد کے درمیان جیت کے تعاون کا وقت ختم

شیعیت نیوز: ایک فرانسیسی اخبار نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جیت کے تعاون کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

فرانسیسی اخبار لی موندے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یمن کی جنگ کوئی پہلی چیز نہیں ہے جس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات کی حد کو آشکار کیا بلکہ دونوں ممالک کی پالیسیوں اور طرز عمل پر ایک نظر ڈالنے سے معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ ایک ساتھ کام کرنے کے حوالے سے میڈیا میں جتنے ہتھکنڈے اپناتے ہیں وہ صحیح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی قسم کا کوئی اختلافی مواد نصاب تعلیم کا حصہ نہیں ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ایم ڈبلیوایم کے وفد کو یقین دہانی

بعض شعبوں میں ریاض اور ابوظہبی کے اتحاد کے باوجود دونوں ولی عہد شہزادوں کے درمیان رقابتیں اور اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

اخبار نے مزید لکھا ہےکہ یہ بے مثال دشمنیاں دونوں ممالک کے درمیان خطرناک تنازعات کا باعث بنتی ہیں، چاہے ان تنازعات کو اس وقت احتیاط کے ساتھ نمٹا جائے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ سعودی عرب اور ابوظہبی کے دونوں ولی عہد عوامی میدان میں اپنے اختلافات کو وسعت دینے کا اعلان کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، لیکن ان کی جیت کے تعاون کا وقت ختم ہوچکا ہے اس لیے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد نے اپنی حکمرانی کی بنیاد جبر اور جدیدیت کے دعووں پر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button