اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، قومی نصاب تعلیم کو یکساں و متفقہ بنانے کا مطالبہ

بلاجواز اور ناجائز ایف آئی آرز کے خاتمے کیلئے دو کمیٹیاں قائم کی گئیں، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید ناظر عباس تقوی، زاہد علی آخونزادہ، سید مصور حسین نقوی اور سید الطاف حسین کاظمی شامل ہیں

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان نے قومی نصاب تعلیم کو یکساں اور متفقہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نصاب تعلیم متنازعہ نہیں قومی ہونا چاہیئے، جو تمام طبقات کیلئے قابل قبول ہو۔ اس امر کا اعلان ایس یو سی پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔

اجلاس میں قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے اراکین مجلس عاملہ نے بغور جائزہ لیا اور کہا کہ اس بارے میں اقدامات تبھی بارآور ثابت ہوسکتے ہیں، جب قومی نصاب تعلیم کو یکساں خطوط پر استوار کیا جائے۔ اجلاس میں زائرین پالیسی پر موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکمران زیارات کو کمرشل نہ بنائیں بلکہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے مذہبی عبادات میں آسانی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 28مارچ 2012، پاکستا ن کی تاریخ کا سیاہ دن جب کوہستان میں شیعہ مسافروں کو بسوں سے شناختی کارڈ دیکھ کر اتارکر گولیوں سے بھونا گیا

انہوں نے کہا کہ زیارت کو کمرشلائز کرنا غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، لہذا حکومت کی جانب سے عائد کردہ کوئی بھی زائرین پالیسی زائرین کی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جائے۔ اس ضمن میں 5 رکنی کمیٹی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں قائم کی گئی، جس کے ممبران میں علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مظہر عباس علوی اور زاہد علی آخونزادہ شامل ہیں، جو حکومت سے رابطہ اور زائرین سے مربوط رہے گی، کمیٹی ویزے سے لیکر بارڈر تک کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو قرآن و سنت کی حقیقی تشریح کے مطابق چلنا تھا لیکن افسوس کے ساتھ یہاں مخصوص تشریحات اور سوچ و فکر کا غلبہ ہوتا گیا، ڈاکٹر شفقت شیرازی

مجلس عاملہ نے عزاداری سید الشہداء پر کاٹی گئی ایف آئی آرز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن قبول نہیں کیا جائے گا، بلاجواز اور ناجائز ایف آئی آرز کے خاتمے کیلئے دو کمیٹیاں قائم کی گئیں، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید ناظر عباس تقوی، زاہد علی آخونزادہ، سید مصور حسین نقوی اور سید الطاف حسین کاظمی شامل ہیں، جبکہ لیگل کمیٹی میں معظم علی بلوچ ایڈووکیٹ، سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، آخونزادہ مظفر علی اور سید الطاف عباس کاظمی شامل ہیں۔ اجلاس میں جلد ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button