25 رجب المرجب ، یوم شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے موقع پر عالم تشیع سوگوار
تفصیلات کےمطابق یوم شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے موقع پر لاکھوں زائرین ان کے جائے مدفن کاظمین مقدس کا رخ کررہے ہیں جہاں سب سے بڑا عزاداری کا اجتماع منعقد ہوگا۔

شیعیت نیوز: 25 رجب المرجب ، آفتاب امامت کےساتویں تاجدارحضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا روز شہادت ہے ، یوم شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے موقع پر عالم تشیع سوگوارہے۔
تفصیلات کےمطابق یوم شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ان کے جائے مدفن کاظمین مقدس کا رخ کررہے ہیں جہاں سب سے بڑا عزاداری کا اجتماع منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے مفادات ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہیں، ایرانی قونصل جنرل کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات
دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی ساتویں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں عزاداری ، مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ شبیہ تابوت کے جلوس برآمد کیئے جائیں گے۔
تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں اور دیہاتوں میں منعقدہ مجالس عزا سے علماءذاکرین خطاب فرمائیں گے اور فضائل ومصائب امام موسیٰ کاظم علیہ السلام بیان کریں گے ۔