ہم ایران۔سعودی عرب مذاکرات کو امید کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فیصل المقداد

شیعیت نیوز: اپنے سرکاری دورے پر ماسکو میں موجود شامی وزیرخارجہ فیصل المقداد نے کہا کہ ایران۔سعودی عرب مذاکرات کے بارے کہا کہ ہم ایران۔سعودی عرب مذاکرات کو امید کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی ان مذاکرات کی حمایت کرے تاکہ ان کے مثبت نتائج برآمد ہو سکیں۔
انہوں نے ایران کے ساتھ عرب ممالک کے معاہدے کی خطے کے استحکام میں اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایران کے ساتھ عرب ممالک کے معمول کے تعلقات کی اہمیت کی جانب بارہا اشارہ کیا ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مختلف نعروں کے ساتھ انجام پانے والی دشمنی کا عرب ممالک کو کوئی فائدہ نہیں!
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور عرب ممالک کو چاہئے کہ وہ اپنے تعلقات کو اصولی بنیادوں پر متعین کریں، واضح الفاظ میں کہا کہ ہمیں مغربی ممالک کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ ہمارے تعلقات کو خراب کریں کیونکہ یہ (مغربی) عرب ممالک اور ایران کے درمیان دشمنی کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام کے دیر الزور سے حسکہ منتقل کر دیا
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات استوار ہیں، تاکید کی کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات متوازن اور دوطرفہ احترام پر مبنی ہیں لہذا ہم ایران اور خلیجی ممالک کے نکتہ ہائے نظر کو قریب لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
فیصل المقداد نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردی کے مقابلے میں دمشق کی بےدریغ مدد کی ہے، تاکید کی کہ مغربی ممالک، اس خطے میں عرب ممالک کے لئے ایسا کوئی طاقتور اتحادی نہیں بننے دینا چاہتے کہ جو انہیں مضبوط اقتصادی تعلقات کی استواری میں مدد فراہم کر سکے جبکہ ایران اپنی سرحدوں سے باہر کسی قسم کی توسیع نہیں چاہتا کیونکہ وہ ازقبل وسیع وسائل اور رقبے کا حامل ہے۔