یمن

صیہونی حکومت خود اپنی سیکورٹی میں ناکام ہے، ترجمان محمد عبد السلام

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک اس سے سیکورٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں جو خود اپنی سیکورٹی میں ناکام ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوام تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے ان ممالک سے خطاب میں جو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت خود کی سیکورٹی میں تو بری طرح ناکام ہی ہے، وہ دوسروں کی کیا حفاظت کرے گی۔

تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور صنعا حکومت کے سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے اسرائیل کے ساتھ سازش کرنے والوں کا مذاق اڑایا جو سیکورٹی حاصل کرنے کی غرض سے اسرائیل کی کود میں بیٹھ گئے ہیں۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون طیارے کے سامنے اسرائیل کے آئیرن ڈوم سسٹم کی ناکامی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اسرائیل کی دفاعی طاقت پر اعتماد کر رکھا ہے انہیں اپنے حساب کتاب پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فریق جو اپنی حفاظت نہيں کر سکتا وہ دوسروں کی حفاظت کیا خاک کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے صوبے المہرہ میں مشکوک حرکات، صیہونی افسران کی آمد

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں یمنی بمبار ڈرون گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، یمن پر حملہ آور جارح اتحاد نے کل (پیر) کو دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کے ایک گاؤں «المعبوج» میں ایک بمبار ڈرون گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد نے اس کے بعد اعلان کیا کہ اس ڈرون نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری ہے۔ جارح اتحاد نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ انصار اللہ کی جدید اور معیاری صلاحیتوں کو ناکارہ کرنے کے لیے عنقریب ایک فوجی آپریشن شروع کرے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی جارح سعودی اتحاد نے یمن کے دو ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کا دعویٰ ہے کہ یہ دو یمنی ڈرونز سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ابہا پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

یمنی فوج نے ہمیشہ اس بات پر تاکید کی ہے کہ جب تک یمن پر جارحیت اور یمن کا محاصرہ جاری رہے گا، ہم سعودی عرب کی سرزمین پر موجود فوجی اہداف کے خلاف اپنے حملے جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button