بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت کمزور ہو گئی ، ابراہیم العرادی

21 فروری, 2022 16:20

شیعیت نیوز: بحرین میں 14 فروری کے اتحاد کے سیاسی دفتر کے صدر ابراہیم العرادی نے آل خلیفہ حکومت کے کمزور ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ماضی کی نسبت بحرینی حکومت کے مخالفین کی پوزیشن پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیائے عیسائیت کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس بھی یمن میں سعودی انسانیت سوز مظالم کےخلاف بول پڑے

العہد کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں 14 فروری کے اتحاد کے سیاسی دفتر کے صدر ابراہیم العرادی نے بیروت میں بحرین کی 14 فروری کے انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے علماء کئی سال سے آل خلیفہ کی جیلوں میں قید ہیں اور بحرین کے انقلاب کو 11 سال ہونے کے باوجود آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت اور عوام کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں 14 فروری کے انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہرے کئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں جمعیت علمائے پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات

بحرین کے مختلف علاقوں میں کئے گئے پرامن احتجاجی مظاہروں میں آزادی اور جمہوریت کا مطالبہ کیا گیا۔

انقلاب بحرین کی گیارہویں سالگرہ ایسی حالت میں منائی جارہی ہے کہ اس ملک کی ڈکٹیرموروثی حکومت نے عوامی مخالفت کے باوجود صیہونی حکومت سے تعلقات بڑھا لئے ہیں اور اسی تناظرمیں صیہونی وزیرجنگ بنی گانتز نے گذشتہ ہفتے منامہ کا دورہ کرکے شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ اور ولیعھد سلمان بن حمد سے ملاقات کی۔

6:42 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔