متنازعہ یکساں قومی نصاب کے خلاف شیعہ قومی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب

21 فروری, 2022 13:06

شیعیت نیوز: شیعہ مذہبی جماعتوں کے قائدین، عمائدین اور دینی سکالرز کا ایک اہم اجلاس (آج) 22فروری بروز منگل مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔جس میں یکساں نصاب تعلیم کے متنازع حصوں پر تفصیلی گفت وشنید کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں نویں سالانہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کانفرنس کا شاندار انعقاد

یکساں نصاب تعلیم کے نام پر نئی نسل کے ذہنوں کو زہر آلود نہیں ہونے دیا جائے گا۔عدم برداشت اور عدم رواداری کے فروغ کے لیے جو طاقتیں سرگرم ہیں انہیں مل کر شکست دینے کے لیے مشترکہ موقف پر ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار آج کی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس آج بروز منگل شام چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔

2:19 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔