اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن مجید کی تیاری کا سلسلہ جاری

پریس کانفرنس میں خطاط شاہد رسام کا کہنا تھا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں

شیعیت نیوز: پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری جاری ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے سے متعلق پریس کانفرنس میں خطاط شاہد رسام کا کہنا تھا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں، لگ بھگ 35 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے، 550 صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل ہونے میں مزید ڈھائی سال لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیاکے 100ماہر ڈاکٹرزکی فہرست میں شامل ڈاکٹر علی حیدرشہید اور ان کے کمسن فرزند کا آج نواں یوم شہادت ہے

شاہد رسام کا حکومت پاکستان، سندھ حکومت اور فاؤنڈیشنز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی مدد سے کام آسان ہوجائے گا۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے، نمائش کیلیے میوزیم قائم کرنے کے لیے جگہ چاہیے، پریس کلب میں قرآن پاک سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button